جون 17, 2026

فنڈز کی کمی، پاکستان انڈر 20 فٹبال ٹیم ایشین کپ کوالیفائرز سے باہر

0
Lack of funds, Pakistan U-20 football team out of Asian Cup qualifiers

پاکستان فٹبال فیڈریشن میں طویل المدتی منصوبہ بندی کے فقدان کے باعث پاکستان کے نوجوان فٹبالرز ایک اور اہم بین الاقوامی ایونٹ سے محروم ہوگئے ہیں۔ ایشین فٹبال کنفیڈریشن نے اے ایف سی انڈر 20 ایشین کپ 2027 کے کوالیفائنگ مرحلے کے ڈراز جاری کر دیے ہیں، تاہم پاکستان اس ٹورنامنٹ میں شرکت نہیں کرے گا۔

پی ایف ایف ترجمان کے مطابق فنڈز کی کمی کے باعث قومی انڈر 20 ٹیم کو کوالیفائرز میں نہ بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا، جبکہ اپریل میں ہی اے ایف سی کو اس فیصلے سے آگاہ کر دیا گیا تھا۔

پاکستان کی عدم شرکت اس وقت سامنے آئی جب اے ایف سی نے باضابطہ طور پر ڈراز کا اعلان کیا اور اس میں پاکستان کا نام شامل نہیں تھا۔ ایشین انڈر 20 کپ کے کوالیفائرز رواں برس اگست میں منعقد ہوں گے جبکہ مرکزی ٹورنامنٹ اگلے سال چین میں کھیلا جائے گا۔

یہ مسلسل تیسری مرتبہ ہے کہ پاکستان اس ایج گروپ کے اے ایف سی ایونٹ سے باہر ہو گیا ہے، جس کے باعث نوجوان کھلاڑی ایک اہم عالمی پلیٹ فارم پر اپنی صلاحیتوں کے اظہار سے محروم رہ جائیں گے۔

فٹبال حلقوں میں اس فیصلے پر شدید تشویش پائی جا رہی ہے اور سوال اٹھایا جا رہا ہے کہ فیڈریشن نوجوان ٹیموں کیلئے بنیادی فنڈز کا انتظام کیوں نہیں کر پا رہی۔ ماہرین کے مطابق پاکستان میں فٹبال گزشتہ چند برسوں سے انتظامی بحران، غیر یقینی صورتحال اور ناقص منصوبہ بندی کا شکار ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے