جون 18, 2026

امریکا ایران متوقع ڈیل، پاکستان اسٹاک میں رواں ہفتے 6 ہزار سے زائد پوائنٹس کا اضافہ

0
434910_2346520_updates

امریکا اور ایران کے درمیان ہونے والی ممکنہ ڈیل کے باعث پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس کاروباری ہفتے میں 6118 پوائنٹس اضافے سے 173962 پر بند ہوا۔

ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق کاروباری ہفتے میں ہنڈریڈ انڈیکس 3944 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا جبکہ 100 انڈیکس کی ہفتہ وار بلند ترین سطح 174106 رہی اور 100 انڈیکس کی ہفتہ وار کم ترین سطح 170161 رہی۔

اس دوران بازار میں ہفتہ بھر میں 1.06 ارب شیئرز کے سودے 72 ارب روپے میں طے ہوئے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی مارکیٹکیپٹلائزیشن ایک ہفتے میں 549 ارب روپے بڑھ کر 19166 ارب روپے ہوگئی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے