جون 17, 2026

پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی کا ملک بھر کے غیر فعال ائیرپورٹس فعال کرنےکا فیصلہ

0
l_435079_114107_updates

پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی نے ملک بھرکے غیر فعال ائیرپورٹس فعال کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کےمطابق ڈائریکٹر جنرل پی اے اے ائیر وائس مارشل ذیشان سعید کی صدارت  اہم اجلاس ہوا، ائیرپورٹ سروسز، انجینئرنگ سروسز  اور کمرشل ڈیپارٹمنٹ کے اعلیٰ افسران نے اجلاس میں شرکت کی۔

اجلاس میں ڈیرہ اسماعیل خان، تربت، دالبندین، سیدو شریف کے ائیرپورٹس کی بحالی کی ہدایت کی گئی، اجلاس میں سکھر، نیوگوادر سمیت دیگر  ائیرپورٹس کی بحالی کی بھی ہدایت کی گئی۔

ذرائع کے مطابق وزارت دفاع نے پی اے اے کو  تمام ائیرپورٹس کی فوری بحالی کی ہدایت کی ہے،  اجلاس میں نئی نجی ائیرلائن کے حوالے سے بھی غور کیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے