جون 17, 2026

ٹرمپ نے منجمد ایرانی اثاثوں کی ریلیز کے لیے معاہدے پر دستخط لازمی قرار دے دیے، دوطرفہ مذاکرات میں نئی رکاوٹ کھڑی ہوگئی

0
Trump makes release of frozen Iranian assets conditional on interim agreement

امریکہ اور ایران کے درمیان جاری بالواسطہ مذاکرات ایک نئے مرحلے میں داخل ہو گئے ہیں، جہاں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بیرونِ ملک منجمد ایرانی اثاثوں کی رہائی کو کسی بھی عبوری معاہدے پر دستخط سے مشروط کر دیا ہے۔ اس پیش رفت نے دونوں ممالک کے درمیان جاری سفارتی کوششوں میں ایک نئی پیچیدگی پیدا کر دی ہے۔

عرب میڈیا کو ذرائع نے بتایا ہے کہ صدر ٹرمپ نے ثالثی کرنے والے ممالک اور سفارتی چینلز کو واضح پیغام دیا ہے کہ ایران کے منجمد فنڈز کی جزوی یا مکمل رہائی اس وقت تک ممکن نہیں ہوگی جب تک تہران اور واشنگٹن کے درمیان مجوزہ عبوری معاہدہ باضابطہ طور پر طے نہیں پا جاتا۔

ذرائع کے مطابق امریکی انتظامیہ کا مؤقف ہے کہ مالی رعایتوں اور اقتصادی سہولتوں کی فراہمی سے قبل معاہدے کو حتمی شکل دینا ضروری ہے تاکہ مستقبل میں اس پر عملدرآمد کی ضمانت حاصل کی جا سکے۔ اطلاعات کے مطابق منجمد ایرانی اثاثوں کے استعمال کے حوالے سے مختلف تجاویز زیر غور ہیں، جن میں ایک خصوصی فنڈ کے قیام کا منصوبہ بھی شامل ہے جس کے ذریعے رقوم کے استعمال اور نگرانی کا طریقہ کار طے کیا جا سکے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے