اگست 5, 2026

حکومت نے بجلی کی قیمت میں ایک روپے 19 پیسے فی یونٹ اضافہ  کر دیا

ملک بھر کے بجلی صارفین کیلئے بری خبر سامنے آگئی ہے، نیپرا نے بجلی کی قیمت میں ایک روپے 19 پیسے فی یونٹ اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں یہ اضافہ اپریل کے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے۔

نیپرا کے مطابق قیمتوں میں اضافے کا اطلاق ملک بھر کے بجلی صارفین پر ہوگا، تاہم چارجنگ اسٹیشنز، لائف لائن صارفین اور پری پیڈ صارفین اس اضافے سے مستثنیٰ ہوں گے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ بجلی کی قیمت میں اضافے کی رقم صارفین سے جون کے بجلی بلوں میں وصول کی جائے گی۔