اگست 5, 2026

ملک بھر میں فنانشل ایکشن ٹاسک فورس ڈیسک قائم کرنے کا فیصلہ

ایف آئی اے حکام کے مطابق ڈی جی ایف آئی اے کی جانب سے ڈیسک قیام کے لئے تمام ایڈیشنل ڈی جی اور زونل ڈائریکٹرز کو حکمنامہ جاری کر دیا گیا۔

ایف آئی اے کے اس ڈیسک کے ذریعے 6 مختلف اہداف بارے اقدامات کی تفصیلات اکٹھی کی جائیں گی اور یہ تفصیلات ممکنہ طور پر رواں سال کی آخری سہ ماہی میں ایف اے ٹی ایف کی باہمی ایوالویشن میں پیش کی جائیں گی۔

حکام کے مطابق احکامات میں تمام ونگز اور زونز کو ایف اے ٹی ایف کے ٹاسک پر مکمل عملدرآمد کی بھی ہدایات کر دی گئی ہے جبکہ نامزد فوکل پرسن کے ذریعے جاری احکامات پر7 روزمیں عملدرآمد کرنے کی کا بھی کہا گیا اور رپورٹ ڈی جی کو پیش کرنے کی ہدایت کی گئی۔

حکام کا کہنا ہے کہ ایف اے ٹی ایف ڈیسک کے لیے 7 ٹی او آرز پر مبنی پروفارما بھی احکامات کے ساتھ منسلک کیا گیا ہے، ایف اے ٹی ایف کے دیے گئے ٹاسک پر ایف آئی اے سمیت دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو لازمی عملدرآمد کرنا ہے۔