اگست 5, 2026

شجاعت حسین کی صدر زرداری کو گلگت انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد

چودھری شجاعت حسین نے بلاول بھٹو زرداری کو بھی شاندار انتخابی کامیابی پر مبارکباد پیش کی۔

صدر مسلم لیگ (ق) چودھری شجاعت کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان کے عوام نے جمہوریت، ترقی اور استحکام کے حق میں فیصلہ دیا، انتخابی کامیابی عوامی خدمت، سیاسی بصیرت اور عوام کے اعتماد کا مظہر ہے۔

چودھری شجاعت حسین نے کامیاب انتخابی مہم چلانے پر پارٹی عہدے داروں کو بھی مبارکباد پیش کی۔

ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگی رہنماؤں اور امیدواروں نے پارٹی پیغام کو گھر گھر پہنچایا، قومی یکجہتی، سیاسی ہم آہنگی اور عوامی خدمت کے سفر کو دونوں جماعتیں مل کر آگے بڑھائیں۔

پیپلز پارٹی کی قیادت کی جانب سے بھی تعاون پر مسلم لیگ کا شکریہ ادا کیا گیا۔