اگست 5, 2026

حکومت کا کفایت شعاری اور توانائی بچت اقدامات جاری رکھنے کا فیصلہ

حکومت نے کفایت شعاری اور توانائی بچت اقدامات جاری رکھنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کاروبار کی بندش کے اوقات سمیت دیگر اقدامات کی مدت میں 30 جون تک توسیع کی سفارش کی ہے۔

اسلام آباد میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی زیرصدارت کفایت شعاری اقدامات سے متعلق کمیٹی کا اجلاس ہوا،مختلف وزارتوں اور ڈویژنز کی جانب سے دی گئی استثنیٰ کی درخواستوں کا جائزہ لیا گیا۔

کمیٹی نےکفایت شعاری اقدامات میں تیس جون تک توسیع کی سفارش کردی،طے پایا کریانہ اور گروسری اسٹورز رات دس  بجے تک کھلے رہیں گے،نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نےکہا وزارت خارجہ کی قونصلر خدمات جمعہ کے روز بھی دستیاب ہوں گی۔