اگست 5, 2026

کالعدم ایکشن کمیٹی کی ہڑتال کے باعث متوسط اور مزدور طبقہ شدید پریشان

آزاد کشمیر کے شہریوں کا کہنا ہے کہ کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کی ہڑتال کی کال کے باعث سب سے زیادہ نقصان متوسط اور مزدورطبقے کو ہو رہا ہے، روزانہ اجرت پر کام کرنے والے افراد، چھوٹے دکاندار اور کاروباری طبقہ شدید مشکلات کا شکار ہے۔

دکانوں کی زبردستی بندش کے باعث روزمرہ اشیاء کے حصول میں مشکلات کا سامنا ہے، آزاد کشمیر کے عوام پر امن اور محب وطن ہیں، جو انتشار اور بدامنی کی بجائے امن، استحکام اور خوشحالی چاہتے ہیں۔

شہریوں نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ آزاد کشمیر کی عوام بھی پاکستان کے ساتھ گہری وابستگی اور محبت رکھتے ہیں، آزادکشمیراور پاکستان کا رشتہ محض جغرافیائی نہیں بلکہ دلوں کا رشتہ ہے۔

ماہرین کے مطابق کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی غیرقانونی سرگرمیوں سے واضح ہوگیا کہ یہ ٹولہ غیرملکی ایما پر انتشاری ایجنڈے پر کار بند ہے۔