جون 17, 2026

خیبرپختونخوا، صوبے میں احتسابی عمل کو مؤثر بنانے کے لیے پی ٹی آئی نے کمیٹیاں بنا دیں

0
pti1765725669-0-600x450

پاکستان تحریک انصاف نے خیبرپختونخوا میں احتسابی نظام کو مؤثر بنانے کے لیے مختلف علاقائی سطحوں پر خصوصی کمیٹیاں تشکیل دے دی ہیں۔

اس حوالے سے سابق گورنر خیبرپختونخوا اور پارٹی رہنما شاہ فرمان نے باقاعدہ اعلامیہ جاری کر دیا۔

اعلامیے کے مطابق احتسابی کمیٹیاں صوبے کے مختلف ڈویژنز اور اضلاع میں تنظیمی امور اور شکایات کا جائزہ لینے کے لیے کام کریں گی۔

پی ٹی آئی کی جانب سے قائم کی گئی کمیٹیاں پشاور، ہزارہ، ملاکنڈ اور جنوبی اضلاع کی سطح پر تشکیل دی گئی ہیں جنہیں مختلف معاملات کی نگرانی اور رپورٹ مرتب کرنے کی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔

پارٹی ذرائع کے مطابق ان کمیٹیوں کے قیام کا مقصد تنظیمی نظم و ضبط کو بہتر بنانا، شکایات کے ازالے کو یقینی بنانا اور احتسابی عمل کو مزید فعال بنانا ہے۔

کمیٹیاں اپنی سفارشات اور رپورٹس پارٹی قیادت کو پیش کریں گی جن کی روشنی میں آئندہ اقدامات کیے جائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے