جون 17, 2026

ذوالحجہ کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل طلب

951945_18778071

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل 17 مئی بروز اتوار بمطابق 29 ذیقعدہ کو طلب کر لیا گیا ہے، چاند کی رویت کے بعد عیدالاضحیٰ کی تاریخ کا بھی فیصلہ ہو جائے گا۔

ترجمان وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ اجلاس پاکستان میٹرولوجیکل ڈیپارٹمنٹ کراچی میں طلب کیا گیا ہے، چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد اجلاس کی صدارت کریں گے۔

زونل اور ڈسٹرکٹ رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس بھی اسی شام اپنے متعلقہ ہیڈ کوارٹرز میں منعقد ہوں گے، چاند کی رویت کا حتمی اعلان چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کریں گے۔

دوسری جانب سپارکو نے پیشگوئی کر رکھی ہے کہ ذوالحجہ کا چاند 17 مئی کو نظر آنے کا امکان ہے، اس طرح عیدالاضحیٰ 27 مئی کو ہونے کی قوی توقع ہے۔