جون 17, 2026

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر آج کوئٹہ جائیں گے

952455_24869865

سرکاری ذرائع کے مطابق وفاقی وزراء اور دیگر حکام بھی وزیر اعظم کے ہمراہ ہوں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف اپیکس کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کریں گے، جبکہ صوبائی اپیکس کمیٹی کا اجلاس وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ میں منعقد ہوگا۔

اجلاس میں رواں برس کے ترقیاتی بجٹ، آئندہ مالی سال کیلئے ترقیاتی بجٹ کے منصوبوں کا جائزہ لیا جائے گا، جبکہ اہم فیصلے متوقع ہیں۔

علاوہ ازیں، وزیراعظم دورہ کوئٹہ کے موقع پر گورنر بلوچستان، وزیر اعلیٰ ، پارٹی رہنماؤں سمیت مختلف وفود سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔

اس موقع پر وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ایسے ترقیاتی منصوبوں میں عوام کا پیسہ لگائیں گے جن کے نتائج یقینی ہوں۔