جون 17, 2026

پوری کوشش ہے صارفین کو مہنگی بجلی سے محفوظ رکھا جائے: اویس لغاری

949164_89966309

وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری کا اپنے بیان کہنا تھا کہ گزشتہ کچھ روز سے عوام کو لوڈ مینجمنٹ کا سامنا کرنا پڑا، بعض حلقوں کی جانب سے اس بارے میں غلط فہمیاں پھیلائی جاتی ہیں۔

اویس لغاری نے کہا کہ بجلی کی پیداوار 46 ہزار میگا واٹ نہیں بلکہ 32 ہزار میگا واٹ ہے، 19 اپریل سے 29 اپریل تک لوڈ مینجمنٹ کو دو سے ڈھائی گھنٹے تک کیا گیا۔

وفاقی وزیر توانائی نے کہا کہ یہ گیس کی قلت کے باعث تھی، ہمیں مہنگی گیس خریدنا پڑی، جس کے بعد لوڈ مینجمنٹ کا خاتمہ ہوگیا