جون 17, 2026

آئندہ بجٹ میں رئیل اسٹیٹ ٹیکس میں کمی کیلئے آئی ایم ایف اور ایف بی آر مذاکرات آخری مرحلے میں داخل

0
imf-pak

وفاقی حکومت آئندہ بجٹ میں رئیل اسٹیٹ سیکٹر پر ٹیکسوں میں کمی کے لیے آئی ایم ایف سے مذاکرات کے آخری مرحلے میں داخل ہو گئی۔

وفاقی حکومت آئندہ بجٹ میں جائیداد کی خرید و فروخت پرودہولڈنگ ٹیکس میں کمی کیلئے آئی ایم ایف کو قائل کرنےکی کوشش کررہی ہے،ایف بی آرحکام کےمطابق رئیل اسٹیٹ پر ٹیکسوں کی شرح میں نرمی کیلئے آئی ایم ایف کےساتھ مذاکرات آخری مرحلےمیں ہیں،آئی ایم ایف کی منظوری کےبعد پراپرٹی پر ودہولڈنگ ٹیکس اورپراپرٹی ریٹس میں کمی کو بجٹ کاحصہ بنایاجائےگا،حکومت چاہتی ہےکہ ریل اسٹیٹ سیکٹرمیں سرمایہ کاری بڑھے،متعلقہ صنعتیں چلیں اور روزگارکےنئے مواقع پیدا ہوں ۔

دوسری جانب حکومت نےآئل مارکیٹنگ کمپنیوں سے 72 ارب روپےونڈ فال منافع واپس لینے کی تیاریاں شروع کر دی ہیں،آئندہ مالی سال کے بجٹ میں آئل مارکیٹنگ کمپنیوں پرونڈفال گین ٹیکس عائد کیا جا سکتا ہے،اس سےحاصل ہونےوالی رقم کوصارفین کیلئے پیٹرولیم سبسڈی،بجلی نرخوں میں ریلیف اورمالی خسارہ
کم کرنےکیلئے استعمال کیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے