جون 17, 2026

ایٹم بم بنانےکےبعد ہرسال اور فوجی قیادت نےایٹم بم کی حفاظت کی،حنیف عباسی

0
hanif-abbasi

وفاقی وزیرریلوے حنیف عباسی نے  یوم تکبیر کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ کے کارکنان ماضی کی طرح آج بھی ہمارے ساتھ کھڑے ہیں، ن لیگ پر بڑے وار ہوئے ،بھائی کو بھائی ،کارکن کو کارکن سے لڑانے کی کوشش کی گئی،آج بھی جب کسی سے پوچھا جائےتو وہ میاں نواز شریف کو لیڈر مانتا ہے، پاکستان کو دنیا میں آج سب سے زیادہ عزت مل رہی ہے ۔

وفاقی وزیر ریلوے  نے کہا کہ 1998 میں ہمیں بھارتی ایٹمی دھماکوں کے جواب میں دینے سے روگا گیا، ایٹمی دھماکے روکنے کیلئے ہمارے لیڈر کو 5 ارب ڈالر تک پیشکش کی گئی، عالمی دباؤں کے باوجود پاکستان نے جواب دینے کا فیصلہ کیا ، پاکستان نے بھارت کو ایسا جواب دیا کہ ساری دنیا نے دیکھا، ایٹم بم بنانےکےبعد ہرسال اور فوجی قیادت نےایٹم بم کی حفاظت کی۔

حنیف عباسی  نے کہا کہ ہم رات کے اندھیرے میں پارٹی کا ساتھ چھوڑ کر بھاگنے والے نہیں، مجھے کہا گیا پھانسی ہو جائےگی یا عمر قید ،پارٹی چھوڑ دو ، میں نےکہااٹک جیل سےلاش تو جاسکتی ہے مگر ساتھ نہیں چھوڑوں گا،اسوقت دور دور تک اندھیرا نظر آ رہا تھا خواب و خیال میں نہیں تھاکہ وزیر بن جاؤں گا،آج دنیا کا سب سے محفوظ ترین ملک ہے ، چینی وزیراعظم نے فیلڈ مارشل کا ہاتھ پکڑکر 5منٹ تک گرمجوشی سے استقبال کیا،اگلا یوم تکبیر راولپنڈی میں ہزاروں افراد کی تقریب میں منائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے