جون 17, 2026

نائب وزیراعظم وزیر خارجہ کل نیویارک سے واشنگٹن روانہ ہوں گے

0
ishaq-dar-1 (1)

نائب وزیراعظم وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی واشنگٹن میں کل امریکی وزیر خارجہ اور مشیر قومی سلامتی مارکو روبیو سے ملاقات ہوگی ۔

اسحاق ڈار امریکا کے سرکاری دورے کے دوسرے مرحلے میں کل نیویارک سے واشنگٹن روانہ ہوں گے  ۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار کی مارکو روبیو سے ملاقات میں دوطرفہ تعلقات،علاقائی وعالمی پیشرفت اورباہمی دلچسپی  کےامور پرتبادلہ خیال کیا جائےگا ۔ پاکستان اور امریکا کےدرمیان اہم ترجیحی شعبوں میں تعاون مضبوط بنانے پر بات ہو گی ۔ مذاکرات اور سفارتکاری کے ذریعےعلاقائی امن و استحکام کو فروغ دینے کی پاکستانی کوششوں اور ثمرات پر بھی غور ہوگا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے