جون 17, 2026

سوات ایکسپریس وے پر وین کی بس کو ٹکر، 11 افراد جاں بحق، 7 زخمی

0
953599_58543946

سوات ایکسپریس وے پر اسماعلیہ کے قریب مسافر وین اور بس کے درمیان خوفناک حادثہ پیش آیا ہے، جس کے نتیجے میں 11 مسافر جاں بحق اور 7 افراد زخمی ہو گئے۔

ریسکیو حکام کےمطابق بس سڑک کنارےکھڑی تھی کہ پیچھے سےآنے والی وین تیز رفتاری کے باعث اس سے جا ٹکرائی۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثہ وین ڈرائیور کی مبینہ غفلت کے باعث پیش آیا۔

ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر لاشوں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا، جہاں زخمیوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے،حادثے کا شکار بس کراچی سے بونیر اور وین راولپنڈی سے دیرجارہی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے