جون 17, 2026

ملک میں کلائمیٹ ایمرجنسی کا نافذ ناگزیر ہوچکا: اعظم نذیر تارڑ

950050_48514870

بریتھ پاکستان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ گزشتہ ستر سال میں کلائمیٹ کا جو حال کیا ہزاروں سال پہلے نہیں ہوا، گاڑیوں، جہازوں کے دھویں نے ماحول کو آلودہ کر دیا ہے۔

اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ پاکستان میں قانون سازی میں کمی نہیں، نیت میں کمی ہے، پلاسٹک بیگ پر پابندی کی قانون سازی کے باوجود بیگ استعمال ہو رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پبلک ٹرانسپورٹ پر انحصار کم ہونا بھی چیلنج ہے، لاہور میں اورنج ٹرین بہترین سواری ہے دیگر شہروں میں بھی سہولیات ہیں