جون 17, 2026

پیغام اسلام کانفرنس نے وزیراعظم، فیلڈ مارشل کو قائدینِ امن قرار دیدیا

950052_55562597

کانفرنس کے اعلامیہ کے مطابق یہ کانفرنس حکومت اور افواج کی مکمل تائید کرتی ہے، یہ کانفرنس معرکہ حق پر خداکا شکر ادا کرتی ہے، کانفرنس وزیر اعظم و فیلڈ مارشل کو قائدین امن قرار دیتی ہے۔

اعلامیہ میں کہا گیا کہ یہ کانفرنس ایران پر حملوں کی مذمت کرتی ہے، کانفرنس ایران کی جانب سے خلیجی ممالک پر حملوں کی بھی مذمت کرتی ہے۔

کانفرنس کے اعلامیہ کے مطابق اگلی ساتویں کانفرنس میں امام کعبہ بھی شریک ہوں گے، یہ کانفرنس کل مولانا ادریس کی شہادت کی مذمت کرتی ہے، ہم وزیر اعظم و فیلڈ مارشل کو مبارک دیتے ہیں۔

اعلامیہ کے مطابق کانفرنس کی آخری نشست ایوان صدر میں ہوگی، ایوان صدر میں ہونے والی پیغام اسلام کانفرنس کے بعد بین الاقوامی مہمان واپس روانہ ہونا شروع ہو جائیں گے۔