جون 17, 2026

پاکستان میں تمباکو نوشی سے سالانہ 1 لاکھ 64 ہزار اموات کا انکشاف

0
smoking

عالمی ادارہ صحت کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہےکہ پاکستان میں تمباکو نوشی کے باعث سالانہ 1 لاکھ 64 ہزار اموات ہوتی ہیں۔

رپورٹ کےمطابق تمباکو نوشی سے ملکی معیشت کو ہرسال 6 ارب 60 کروڑ ڈالرکا نقصان پہنچتا ہے،جبکہ حکومت کو تمباکو صنعت سے تقریباً 265 ارب روپےٹیکس حاصل ہوتا ہے،تاہم اس کےمقابلےمیں مجموعی معاشی نقصان 1800 ارب روپے تک پہنچ رہا ہے۔

رپورٹ میں کہاگیا ہےکہ سگریٹ، نیکوٹین اور دیگر مصنوعات کے استعمال سے بچے اور نوجوان بھی تیزی سے تمباکو نوشی کےعادی بن رہے ہیں،دنیا میں 4 کروڑ بچے 13 سے 15 سال کی عمرمیں تمباکو نوشی شروع کرتے ہیں،2 کروڑ سگریٹ،10 لاکھ نسوار وغیرہ اور باقی ویپ کا استعمال کرتے ہیں،تمباکو کے عادی نصف افراد دل، کینسر، پھیپھڑوں اور فالج جیسی بیماریوں کا شکار ہوکرجان کی بازی ہار دیتے ہیں۔

ڈبلیو ایچ او نےسفارش کی ہےکہ تمباکو نوشی کی حوصلہ شکنی کے لیے سگریٹ پر مزید ٹیکس بڑھایا جائے۔ 31 مئی کو پاکستان میں تمباکو نوشی کے خلاف عالمی دن منایا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے