جون 18, 2026

14 تا 18 مئی اسلام آباد میں علاقائی سفیروں کی کانفرنس ہوگی: اسحاق ڈار

951360_88294199

وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ وزارت خارجہ سفیروں کی کانفرنس کی میزبانی کرے گی، کانفرنس میں علاقائی اور عالمی پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ برادر ممالک کے ساتھ پاکستان کے دوطرفہ تعلقات کا بھی جائزہ لیا جائے گا، کانفرنس کی سفارشات دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے میں معاون ثابت ہوں گی۔

نائب وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان فعال سفارت کاری اور خطے کے ساتھ مسلسل روابط کے عزم پر قائم ہے