جون 17, 2026

پنکی کیس کی تحقیقات،کراچی پولیس نے ایف آئی اے سے مدد مانگ لی

0
l_434554_073231_updates

منشیات کیس میں گرفتار انمول عرف پنکی کیس میں کراچی پولیس نے منی لانڈرنگ اور سائبرکرائمز کی تحقیقات کیلئے ایف آئی اے سے مدد مانگ لی، ڈی آئی جی ساؤتھ کراچی اسد رضا نے وفاقی تحقیقاتی ادارے کو مراسلہ بھیج دیا۔

ڈی آئی جی ساؤتھ کراچی نے بتایا کہ تحقیقات میں پتا چلا پنکی کے ساتھی بینک اکاؤنٹس سے رقم کا لین دین کرتےتھے، ملزمہ پنکی کے ساتھی مختلف بینک اکاؤنٹس میں پیسے وصول کرتے تھے۔

مراسلہ کے مطابق ملزمان پر نارکوٹکس ٹریفکنگ اور  مالیاتی لین دین میں ملوث ہونے کا شبہ ہے، کیس میں سائبر اوربینکنگ ٹرانزیکشنز شامل ہونے پر ایف آئی اےکی تکنیکی مدد دی جائے۔

ڈی آئی جی ساؤتھ کراچی اسد رضا کی جانب سے ارسال مراسلے کے مطابق بینکنگ ٹرانزیکشن کیلئے ایف آئی اے افسران کی تعیناتی کی درخواست ہے

مراسلے میں کہا گیا کہ ملزمہ پر کراچی کے گارڈن اور بغدادی تھانے میں 3 مقدمات درج ہیں، ملزمہ پنکی پر منشیات، ناجائز  اسلحہ اور قتل کےکیسز  زیر تفتیش ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے