جون 17, 2026

ملک کے بیشترعلاقوں میں مزید موسلا دھار بارش اور ژالہ باری کا امکان

0
kp-rain

محکمہ موسمیات نےملک کے بیشتر علاقوں میں مزید موسلا دھار بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کےمطابق پنجاب میں بعض مقامات پرآج بھی موسلادھاربارش اورژالہ باری کا امکان ظاہرکیا ہے،اسلام آبادمیں آج بھی شام کےوقت بارش ہوگی،راولپنڈی،مری،گلیات،اٹک، چکوال، جہلم، گجرات، گوجرانوالہ،لاہور،شیخوپورہ،سیالکوٹ،نارووال،ساہیوال،جھنگ،ٹوبہ ٹیک سنگھ،ننکانہ صاحب،فیصل آباد، اوکاڑہ، قصور،ملتان، خانیوال،لودھراں، مظفرگڑھ اور راجن پور میں بھی بارش کا امکان ہے۔

خیبرپختونخوا میں بعض مقامات پر موسلادھار بارش،ژالہ باری کا امکان ہے، دیر،چترال، سوات، کوہستان، مالاکنڈ، باجوڑ، شانگلہ، بٹگرام،کوہاٹ،بنوں،ڈیرہ اسماعیل خان،خیبر اور وزیرستان، پشاور، ہری پور،مانسہرہ، ایبٹ آباد،مردان اور ہنگو میں بھی بارش متوقع ہے۔

سندھ کےبیشتراضلاع میں موسم شدیدگرم اورخشک رہےگا،سکھر،لاڑکانہ،جیکب آباد،دادو،گھوٹکی ،کشمور، شکارپورمیں بارش متوقع ہے،دوسری جانب بلوچستان کےجنوبی اضلاع میں موسم شدید گرم رہنےکی توقع ہے،جبکہ کوئٹہ،ژوب،شیرانی،زیارت،چمن،قلعہ عبداللہ،قلعہ سیف اللہ،بارکھان،ڈیرہ بگٹی،نصیر آباد، کوہلو، موسیٰ خیل،خضدار میں بھی بارش متوقع ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے