جون 17, 2026

آئندہ مالی سال کے بجٹ میں گرین سبسڈیز کو بھی شامل کر دیا گیا

0

آئندہ مالی سال کے بجٹ میں گرین سبسڈیز کو بھی شامل کر دیا گیا۔

بجٹ دستاویز کےمطابق سبسڈیز کی مد میں گرین آلات کے لیے 476 ارب روپےمختص کیے گئے ہیں، جبکہ توانائی کے شعبے میں 423 ارب روپے کی گرین سبسڈی رکھنے کی تجویز دی گئی ہے۔

آئندہ مالی سال کےدوران خوراک کےشعبے کے لیے 19 ارب روپے،صنعتی شعبے کے لیے 8 ارب روپے، ٹرانسپورٹ کےلیے 5 ارب روپےجبکہ زرعی شعبے کے لیے 21 ارب روپےکی گرین سبسڈی مختص کی گئی ہے۔

دستاویز کےمطابق ماحولیاتی آلودگی میں کمی کے لیےہر وزارت کو اپنے شعبے میں ضروری اقدامات کرنا ہوں گے،جبکہ گرین انیشیٹو منصوبے کے تحت حکومت ماحول دوست سرگرمیوں اورمنصوبوں کو سبسڈی فراہم کرے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے