جون 17, 2026

آئی ایم ایف کو پیٹرولیم سرچارج کے نام پر ٹیکس وصولی کی یقین دہانی

0
petrol-price

وفاقی حکومت نے عوام کی جیبوں پر بھاری بوجھ ڈالنے کا پلان تیار کرلیا۔ ملک میں پیٹرولیم سرچارج کے ذریعے مہنگائی کا نیا طوفان آنے خدشہ ہے۔

دستاویز کے مطابق 5 سال کے دوران عوام سے 10 ہزار 780 ارب روپے کی وصولی کا منصوبہ ہے، 2021 سے 2031 تک مجموعی حجم 16 ہزار 273 ارب روپے ہوجائے گا۔ گزشتہ 5 سال میں لیوی کی مد میں 4 ہزار 493 ارب وصول کئے گئے۔

حکومت نے آئی ایم ایف کو پیٹرولیم سرچارج کے نام پر ٹیکس وصولی کی یقین دہانی کرادی ہے، صارفین پر ہر سال جی ڈی پی کے 1.2 فیصد کے مساوی بوجھ ڈالا جائے گا۔

نئے بجٹ 27-2026 میں 1727 ارب روپے کی لیوی وصول کی جائے گی، 2027،28 میں عوام سے مزید 1915 ارب روپے بٹورنے کا ہدف مقرر ہے۔

دستاویز کے مطابق اگلے سے میں پیٹرولیم سرچارج کا حجم مزید بڑھ کر 2370 ارب ہو جائے گا، پانچویں سال 31-2030 میں صارفین پر 2637 ارب روپے بوجھ  ڈالنے کا پلان ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے