جون 17, 2026

اسرائیل کی سکیورٹی کابینہ کا اہم اجلاس طلب، ایران امریکہ مجوزہ معاہدے پر غور ہوگا

0
Israels security cabinet meeting expresses serious concerns over proposed Iran-US deal

اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے ملک کی سکیورٹی کابینہ کا ایک اہم اجلاس طلب کر لیا ہے جس میں امریکہ اور ایران کے درمیان زیر غور متوقع امن معاہدے کی تفصیلات پر غور کیا جائے گا۔

اسرائیلی میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر اعظم نیتن یاہو نے اس ممکنہ معاہدے پر ڈونلڈ ٹرمپ سے رابطہ کیا اور اپنی شدید تشویش سے آگاہ کیا۔

رپورٹ کے مطابق اسرائیل کو اس مجوزہ معاہدے کے دو اہم نکات پر اعتراضات اور تحفظات ہیں۔

پہلا نکتہ لبنان میں جنگ بندی سے متعلق شق ہے جبکہ دوسرا اہم مسئلہ ایران کے جوہری پروگرام سے متعلق مذاکرات کی نوعیت اور اس کے ممکنہ التوا پر تشویش ہے۔

اسرائیلی حکام کے مطابق سکیورٹی کابینہ کے اجلاس میں ان دونوں نکات کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا اور آئندہ کے لیے اسرائیل کی حکمتِ عملی طے کی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے