جولائی 28, 2026

امریکا نے ایرانی مالیاتی اور شپنگ نیٹ ورکس پر نئی پابندیاں لگا دیں

434397_3990640_updates

امریکا نے ایرانی مالیاتی اور شپنگ نیٹ ورکس پر نئی پابندیاں عائد کر دیں۔

 امریکی محکمہ خزانہ کے مطابق امریکا نے ایرانی مالیاتی اور شپنگ نیٹ ورکس پر نئی پابندیاں لگائی ہیں، نئی امریکی پابندیوں میں ایران سے منسلک شخصیات، کرنسی ایکس چینج اور 19 جہاز شامل ہیں۔

امریکی محکمہ خزانہ نے بتایا کہ ان اقدامات سے ایران کے لیے پوشیدہ مالیاتی نظام اور غیر قانونی جہاز رانی کے نظام پر پابندی عائد کی گئی ہے، اس نظام سے ایران کو تیل اور پیٹرو کیمیکل کی فروخت سے سالانہ اربوں ڈالر منتقل ہوتے ہیں۔

دوسری جانب امریکا نے غزہ امداد لے جانے والے گلوبل صمود فلوٹیلا کے 4 ارکان پر بھی پابندیاں عائد کردیں۔