جون 17, 2026

امریکا نے بھارت کیلئے اپاچی ہیلی کاپٹر سپورٹ اور دفاعی آلات کی منظوری دے دی

US approves Apache helicopter support and defense equipment for India

امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ  نے بھارت کے لیے اپاچی ہیلی کاپٹروں کی سپورٹ سروسز اور دفاعی آلات کی فروخت کی منظوری دے دی ہے، جس کی مجموعی مالیت تقریباً 198.2 ملین ڈالر بتائی گئی ہے۔

امریکی حکام کے مطابق اس معاہدے کے مرکزی کنٹریکٹرز بوئنگ اور Lockheed Martin ہوں گے۔

منظور شدہ سپورٹ پیکیج میں تربیتی پروگرام، سمیولیشن سسٹمز، مینٹی ننس، اسپیئر پارٹس اور دیگر تکنیکی خدمات شامل ہیں۔ رپورٹ کے مطابق بھارت کے پاس اس وقت 28 اپاچی ہیلی کاپٹر موجود ہیں۔

امریکی محکمہ خارجہ نے بھارت کے لیے Ultra-Light Howitzers کی سپورٹ کی بھی منظوری دی ہے، جس کی مالیت تقریباً 230 ملین ڈالر بتائی جا رہی ہے۔