جون 17, 2026

انمول عرف پنکی کیس میں پیشرفت، لاہور سے 2 منشیات ڈیلرز گرفتار

0
953101_42115622

ذرائع کے مطابق گرفتار ہونے والے دونوں ملزمان غیر ملکی ہیں جن کا تعلق نائیجیریا سے بتایا جاتا ہے۔

ابتدائی معلومات کے مطابق گرفتار کیے گئے دونوں غیر ملکی ملزمان لاہور کے ایک بڑے ڈرگ نیٹ ورک سے منسلک تھے اور صوبے میں منشیات کی سپلائی میں ملوث تھے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ یہ گرفتاریاں مرکزی ملزمہ پنکی کے موبائل فون سے حاصل ہونے والے ڈیٹا اور اہم معلومات کی روشنی میں عمل میں لائی گئی ہیں، جس کے بعد اس ہائی پروفائل کیس میں تفتیش کا دائرہ مزید وسیع کر دیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے