جون 17, 2026

اپنی چھت اپنا گھر منصوبہ عالمی توجہ کا مرکز، متعدد ممالک اور ورلڈ بینک مشن کی دلچسپی

0
apni-chat-apna-ghar

کینیڈا، سعودی عرب،ترکی سمیت مختلف ممالک کے محکموں  اور ورلڈ بینک کے مشن نے اپنی چھت اپنا گھر منصوبےمیں دلچسپی ظاہرکی ہے،ورلڈ بینک مشن کا جلد پنجاب کا دورہ بھی متوقع ہے۔

اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کودنیا کےسب سےبڑےسودسےپاک ہاؤسنگ فنانس پروگرامزمیں سےایک تسلیم کیاگیا،عالمی ماہرین نے اپنی چھت اپنا گھر کو ترقی پذیرممالک کے لیےایک قابل تقلید ماڈل قرار دیا، پنجاب کوسستی اورسماجی ہاؤسنگ فنانس میں عالمی سطح پر ایک اہم مثال کے طورپرپیش کیا گیا

ترجمان محمکہ ہاوسنگ کا کہنا ہے کہ متعدد ممالک کے کامیاب ہاؤسنگ ماڈلز سےاستفادہ کیا گیا،باکوورلڈ اربن فورم میں پنجاب کی جدید ہاؤسنگ پالیسیاں عالمی سطح پر سراہی گئیں،پاکستانی پویلین کےذریعے عالمی اداروں، ترقیاتی شراکت داروں اور حکومتوں سے اہم روابط قائم کیے گئے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے