جون 17, 2026

روس اور قازقستان کے درمیان نیوکلیئر پاور پلانٹ معاہدے پر دستخط

0
Russia and Kazakhstan sign nuclear power plant agreement

روس اور قازقستان نے وسطی ایشیا میں ایک بڑے جوہری توانائی منصوبے کے تحت نیوکلیئر پاور پلانٹ کی تعمیر کے معاہدے پر دستخط کر دیے ہیں۔

یہ معاہدہ روس کے صدر ولادیمیر پوتن کے قازقستان کے دورے کے دوران طے پایا، جہاں انہوں نے اپنے ہم منصب قاسم جومارت توقایف سے ملاقات کی۔

رائٹرز کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان ہونے والے اس معاہدے میں نیوکلیئر پاور پلانٹ کی تعمیر کے لیے مالی معاونت کے طور پر روسی برآمدی کریڈٹ فراہم کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا ہے۔

یہ منصوبہ قازقستان کی توانائی کی ضروریات پوری کرنے اور خطے میں جوہری توانائی کے استعمال کو وسعت دینے کی روسی حکمتِ عملی کا حصہ سمجھا جا رہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے