جون 17, 2026

سعودی شہزادہ نواف بن نایف بن ممدوح آل سعود انتقال کر گئے

0
Saudi Prince Nawaf bin Nayef bin Mamdouh

شہزادہ نواف بن نایف بن ممدوح بن عبدالعزیز آل سعود انتقال کر گئے ہیں۔ سعودی ایوان شاہی نے ان کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے نماز جنازہ اور تدفین سے متعلق اعلامیہ جاری کر دیا ہے۔

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق سعودی شاہی خاندان کے رکن شہزادہ نواف بن نایف بن ممدوح بن عبدالعزیز آل سعود کا انتقال ہوا، جس پر سعودی عرب میں سوگ کی فضا قائم ہے۔

ایوان شاہی کے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مرحوم کی نماز جنازہ آج بروز منگل 26 مئی کو ریاض میں بعد نماز عصر ادا کی جائے گی۔

بیان کے مطابق نماز جنازہ امام ترکی بن عبداللہ مسجد میں ادا کی جائے گی، جہاں شاہی خاندان، حکومتی شخصیات اور عوام کی بڑی تعداد کی شرکت متوقع ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے