جون 17, 2026

عید کے دنوں میں ملک میں موسم شدید گرم رہے گا، محکمہ موسمیات نے خبر دار کر دیا

0
l_434778_054108_updates

محکمہ موسمیات نے خبر دار  کیا ہے کہ عید کے دنوں میں ملک میں موسم شدید گرم رہے گا۔

 محکمہ موسمیات  کے مطابق سندھ ،جنوبی پنجاب کے میدانی علاقوں میں درجہ حرارت47 سے 50 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا خدشہ ہے۔

منگل کو ملک میں سب سے زیادہ درجہ حرارت جیکب آباد میں 50ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

تربت ، بہاولنگر 48 ، سبی ، دادو ، لاڑکا نہ، موئنجودڑو میں47 ، سکھر46، ملتان، ڈیرہ غازی خان 45، ڈیرہ اسماعیل خان میں  44 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

اس کے علاوہ لاہور42، اسلام آباد 40، پشاور38،کراچی اور کوئٹہ 36،مظفر آباد 35 اور گلگت میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے