جون 17, 2026

ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

0
earthquake

پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔

منڈی بہاءالدین، سرائے عالمگیر، پھالیہ، بھیرہ، مریدکے اور جہلم کی تحصیل پنڈدادنخان کےعلاقےجلال پورشریف میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے، شہری خوفزدہ ہوکر گھروں سے باہر نکل آئے۔

جلال پور شریف میں زلزلے کے باعث متعدد مکانات اورعمارتوں کو نقصان پہنچا جبکہ چھتیں گرنے سے ایک 14 سال کا لڑکا جاں بحق اور 10 افراد زخمی ہوگئے۔ 3 زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

ریسکیو اور انتظامیہ کی جانب سے امدادی کارروائیاں جاری ہیں جبکہ مختلف علاقوں میں نقصانات کا جائزہ لیا جارہا ہے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 4.8 ریکارڈ کی گئی ۔ زلزلے کا مرکز جہلم سے 58 کلومیٹر جنوب مغرب تھا۔ زلزلے کی گہرائی 12 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔ ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق متعلقہ انتظامیہ عمارتوں کی چیکنگ میں مصروف ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے