جون 17, 2026

موجودہ مالی سال کے پہلے 10 ماہ کے دوران ٹیکسٹائل ایکسپورٹس میں صرف 22 کروڑ ڈالر اضافہ

textile-exports

موجودہ مالی سال کے پہلےدس ماہ کےدوران ٹیکسٹائل ایکسپورٹس میں صرف 22 کروڑ ڈالر اضافہ ریکارڈ کیا گیا,جولائی 2025 سے اپریل 2026 تک ٹیکسٹائل برآمدات کا حجم 15 ارب ڈالر سے زائد رہا۔

ادارہ شماریات کےمطابق جولائی تا اپریل ٹیکسٹائل برآمدات میں 1 اعشاریہ چار آٹھ فیصد بڑھیں،گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ٹیکسٹائل برآمدات کاحجم 14 ارب 85 کروڑ ڈالر تھا،گزشتہ مالی سال کی نسبت ماہانہ بنیاد پر ٹیکسٹائل ایکسپورٹس 22 اعشاریہ 8 فیصد بڑھیں۔

ادارہ شماریات کےمطابق اپریل میں ٹیکسٹائل برآمدات تقریباً 1 اعشاریہ 5 ارب ڈالر ریکارڈ کی گئیں،گزشتہ سال اپریل میں ٹیکسٹائل ایکسپورٹس کا حجم 1 اعشاریہ 2 ارب ڈالر تھا۔