جون 17, 2026

میرپورڈویژن سےکالعدم ایکشن کمیٹی سے تعلق کے الزام میں 91 افراد گرفتار

0

آزاد کشمیر کے میرپورڈویژن سےکالعدم عوامی ایکشن کمیٹی سے تعلق کے الزام میں 91 افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔

ڈی آئی جی کے مطابق میرپور ڈویژن میں امن وامان برقرار رکھنے کیلئے کارروائی کی گئی ہے، کارروائی کے دوران بھاری مقدارمیں اسلحہ، ڈنڈے اوردیگر سامان برآمد ہوا۔

ڈی آئی جی نے بتایاکہ قانون ہاتھ میں لینے والوں کےخلاف بلاامتیاز کارروائی جاری رہے گی۔

دوسری جانب 7 جون کو راولاکوٹ میں پولیس اہلکاروں پرتشدد اورلاش کی بےحرمتی کی گئی۔ پولیس کے مطابق ویڈیو میں شرپسندوں نے پولیس اورقانون نافذ کرنے والےاداروں پر سیدھی گولیاں چلائیں۔

ویڈیومیں پرتشدد حملے اور شہید پولیس اہلکار کی لاش کی بےحرمتی کرتے ہوئےدیکھا جاسکتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے