جون 17, 2026

وفاقی آئینی عدالت کے ملازمین کیلئے بڑی خوشخبری، الاؤنسز میں بڑا اضافہ

949343_97336390

وفاقی آئینی عدالت کے چیف جسٹس امین الدین خان کی منظوری پر آفس آرڈر جاری کر دیا گیا۔

ملازمین کے جوڈیشل اور یوٹیلیٹی الاؤنس میں موجودہ بیسک سیلری کے 50 فیصد تک اضافہ کیا گیا، نئے الاؤنسز کا اطلاق وفاقی آئینی عدالت کے تمام ملازمین پر فوری طور پر ہوگا۔

اضافی الاؤنسز غیر معمولی چھٹی کے دوران قابل قبول نہیں ہوں گے، اخراجات عدالت کے مالی سال 26-2025 کے مختص بجٹ سے پورے کیے جائیں گے۔

ایڈیشنل رجسٹرار ایڈمن نے الاؤنسز میں اضافے کا باضابطہ آفس آرڈر جاری کر دیا۔