جون 17, 2026

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی

952467_79624662

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز کاروبار کے آغاز میں ہنڈرڈ انڈیکس 2 ہزار 248 پوائنٹس بڑھ کر 1 لاکھ 64 ہزارسے زائد کی سطح پر ٹریڈ کررہا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام ہر ہنڈرڈ انڈیکس 3791 پوائنٹس کی کمی کیساتھ ایک لاکھ 61 ہزار 805 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب ایشیائی سٹاک مارکیٹس میں آج کاروبار کے دوران ملا جلا رجحان دیکھنے میں آیا۔

خبر ایجنسی کے مطابق جنوبی کوریا کے کوسپی انڈیکس میں 3.45 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، جبکہ انڈونیشیا کے جکارتہ کمپوزٹ انڈیکس میں 1.85 فیصد گراوٹ دیکھی گئی۔

اسی طرح جاپان کے نکی انڈیکس 225 میں 0.79 فیصد کمی ہوئی، جبکہ ہانگ کانگ کے ہینگ سینگ انڈیکس میں 0.40 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

خبر ایجنسی کے مطابق تھائی لینڈ کے سیٹ انڈیکس اور چین کے شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس میں بھی معمولی تیزی دیکھی گئی۔