0 Comments

پاکستان سپر لیگ کی دفاعی چیمپئین  ایک بار پھر  گلوبل سپر لیگ کا حصہ بن گئی ۔

لاہور قلندرز کی ٹیم رواں برس  گیانا میں ہونےوالی گلوبل سپرلیگ میں شرکت کرے گی،جی ایس ایل 23 جولائی سے یکم اگست 2026 تک گیانا نیشنل اسٹیڈیم میں منعقد ہو گی

لاہورقلندرزکی  ٹیم اس سےقبل ٹورنامنٹ کے افتتاحی ایڈیشن کا بھی حصہ رہ چکی ہے،گلوبل سپر لیگ میں واپسی پر بےحد خوش ہیں،پاکستان کی نمائندگی پر فخر  ہے۔

آنر لاہورقلندرزثمین رانا کاکہنا ہے کہ ہمارے لیے یہ ایک شاندار پلیٹ فارم رہا ہے،یہ ٹورنامنٹ ہمیں صلاحیت، ثقافت اور مقصد کو  دنیا کے سامنے لانے کا موقع دیتا ہے۔

چئیرمین لیگ کلائیو لائیڈ کا کہنا ہے کہ گلوبل سپر لیگ میں لاہور قلندرز کو دوبارہ خوش آمدید کہتے ہیں لاہور قلندرز انٹرنیشنل ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی سب سے کامیاب فرنچائزز میں سے ایک ہے،لاہور قلندرز  کی شمولیت ٹورنامنٹ کے معیار اور وقار میں نمایاں اضافہ کرے گی۔

Related Posts