جون 17, 2026

پاکستان میں کیمبرج کا پرچہ لیک ہونے کی تحقیقات کا دائرہ برطانیہ تک پہنچ گیا

cambridge-on-papers-leak

پاکستان میں کیمبرج امتحانات کے پرچہ لیک ہونے کے معاملے کی تحقیقات کا دائرہ برطانیہ تک پہنچ گیا ہے۔

پاکستان میں کیمبرج امتحانات کےمبینہ پیپر لیک اسکینڈل کی تحقیقات اب بین الاقوامی سطح تک پھیل گئی ہیں،ذرائع کے مطابق برطانوی اداروں نے بھی معاملے کی تحقیقات شروع کردی ہیں تاکہ یہ معلوم کیا جاسکے کہ امتحانی پرچہ کیمبرج یونیورسٹی کے نظام سے چوری ہوا یا کسی اور ذریعے سے لیک کیا گیا

ذرائع کا کہنا ہے کہ کیمبرج یونیورسٹی انتظامیہ بھی اس معاملے کی اندرونی تحقیقات کررہی ہے اور مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا جارہا ہے۔

تعلیمی حلقوں کے مطابق پیپر لیک کے معاملے نے طلبہ اور والدین میں شدید تشویش پیدا کردی ہے، جبکہ شفاف تحقیقات اور ذمہ دار عناصر کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔

برطانوی حکام اس بات کا تعین کرنے کی کوشش کررہے ہیں کہ امتحانی مواد کس مرحلے پر لیک ہوا اور آیا اس میں کسی داخلی یا بیرونی نیٹ ورک کا کردار موجود تھا یا نہیں۔