جون 17, 2026

کراچی میں گرمی کی شدت اور مختلف وجوہات سے آج 8 افراد جاں بحق

karachi-ambulance

کراچی میں گرمی کی شدت اور مختلف وجوہات سے آج آٹھ افراد جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق مختلف علاقوں سے آٹھ افراد کی لاشیں ملیں ہیں جن میں سے بیشتر کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔

منگھوپیر اور گلشن حدید میں نشے کی زیادتی سے 2 افراد ہلاک ہوئے، کلفٹن،لیاقت آباد،سرجانی،سپرہائی وے میں 5 افراد دوران علاج دم توڑ گئے، ڈیفنس فیز8سے ایک شخص کی لاش ملی،شناخت تاحال نہیں ہو سکی ہے۔

بلدیہ ٹاؤن میں گرمی کی شدت سے ایک شخص جاں بحق ہوا،جاں بحق افرادمیں بیشترکی عمریں 35 سے 60 سال کے درمیان ہیں۔