جون 17, 2026

کراچی پورٹ پر ’’صاف بندرگاہ، محفوظ سمندر‘‘ مہم تیز

952277_15864706

وفاقی وزیر جنید انوار چودھری نے کہا ہے کہ سمندری حیات اور ماحول دوست بندرگاہوں کے تحفظ کیلئے ہر ممکن اقدام اٹھایا جائے گا، گزشتہ دو ہفتوں کے دوران کراچی بندرگاہ سے 58 ہزار کلوگرام کچرا سمندر سے صاف کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ صفائی آپریشن میں 487 اہلکاروں اور 159 کشتیوں نے حصہ لیا جبکہ جمع کئے گئے کچرے کو ماحولیاتی اصولوں کے مطابق محفوظ طریقے سے تلف کیا جا رہا ہے۔

جنید انوار چودھری کا کہنا تھا کہ پلاسٹک ویسٹ سمندری حیات کیلئے سنگین خطرہ بن چکا ہے، اس کے خاتمے کیلئے مربوط اقدامات ناگزیر ہیں۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ صفائی مہم سے بندرگاہ کی آپریشنل کارکردگی میں مزید بہتری آئے گی اور صاف و ماحول دوست بندرگاہیں حکومت کی اولین ترجیح ہیں۔