اگست 5, 2026

گلگت بلتستان پولیس نے جنید اکبر کو صوبہ بد رکر دیا

junaid-akbar

گلگت بلتستان پولیس نے پی ٹی آئی رہنما جنید اکبر  کو حراست میں لینے کے بعد صوبہ بدر کر دیا ۔

پی ٹی آئی کے مطابق اراکین قومی اسمبلی سلیم الرحمٰن، سید محبوب شاہ اور ڈاکٹر امجد علی خان کو بھی صوبہ بدر کر دیا گیاہے ۔

صوبائی صدر پی ٹی آئی جنید اکبر کو پہلے پولیس چیک پوسٹ پر روکا گیا اور بعد ازاں حراست میں لیا گیا۔

جنید اکبر کا کہنا ہے کہ انہیں بتایا گیا کہ ان کے پاس این او سی موجود نہیں، اس لیے وہ گلگت سے واپس چلے جائیں۔

پی ٹی آئی کے مطابق جنید اکبر گلگت میں پارٹی ریلی میں شرکت کیلئے پہنچے تھے۔پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ انہیں ہنزہ کے مقام پر حراست میں لیا گیا۔