جون 17, 2026

گوادر بندرگاہ پر مئی کا پہلا ٹرانس شپمنٹ کارگو جہاز لنگر انداز

949769_53864060

وفاقی وزیر برائے بحری امور جنید انوار چوہدری کا کہنا تھا کہ ایم وی شو لانگ میں 16 ہزار 77 میٹرک ٹن کارگو موجود ہے، خطے کی موجودہ صورتحال کے باعث جہاز کا رخ گوادر کی جانب موڑا گیا۔

انہوں نے کہا کہ برتھنگ اور کارگو ہینڈلنگ کا عمل تیزی سے جاری ہے، گوادر کو متبادل تجارتی روٹس میں اہم مقام حاصل ہوتا جا رہا ہے، اپریل میں گوادر بندرگاہ پر 4 ٹرانس شپمنٹ جہازوں کی آمد ریکارڈ کی گئی۔

وزیر بحری امور کا کہنا تھا کہ علاقائی بحری صورتحال کے باعث گوادر کی اسٹریٹجک اہمیت میں مزید اضافہ ہوگیا، گوادر عالمی تجارت کے لیے ایک قابل اعتماد مرکز بن رہا ہے۔