جون 17, 2026

ہاؤس آف لارڈز میں پاکستان کے امن مشن کی گونج، برطانوی ارکان کا وزیراعظم شہباز شریف کی سفارتکاری کو خراجِ تحسین

0

برطانیہ کی پارلیمنٹ میں پاکستان کی سفارتی کوششوں اور خطے میں امن کے فروغ کے لیے ادا کیے گئے کردار کو کھلے الفاظ میں سراہا گیا ہے۔ ہاؤس آف لارڈز میں ہونے والی گفتگو کے دوران ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی میں کمی لانے کے لیے پاکستان کی سفارتی کاوشوں کو ایک اہم پیش رفت قرار دیا گیا، جبکہ متعدد برطانوی اراکین نے پاکستان کے تعمیری کردار کو قابلِ ستائش قرار دیا۔

اس موقع پر Lord Ahmad of Wimbledon نے خصوصی طور پر پاکستان کی کوششوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ خطے میں امن اور استحکام کے لیے پاکستان نے جو کردار ادا کیا وہ قابلِ تحسین ہے۔ انہوں نے پاکستان کے لیے اظہارِ تشکر کرتے ہوئے “پاکستان کا بہت بہت شکریہ” کے الفاظ استعمال کیے، جو برطانوی ایوانِ بالا میں پاکستان کے مثبت کردار کے اعتراف کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

برطانوی اراکینِ پارلیمنٹ نے اس بات پر زور دیا کہ حالیہ سفارتی پیش رفت میں پاکستان نے مختلف فریقوں کے درمیان رابطے اور اعتماد سازی کے عمل کو آگے بڑھانے میں اہم کردار ادا کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پیچیدہ علاقائی حالات میں سفارتکاری اور مذاکرات کو فروغ دینا عالمی امن کے لیے ناگزیر ہے اور پاکستان نے اس سلسلے میں ایک ذمہ دار ریاست کا کردار ادا کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے