جون 17, 2026

راولپنڈی میں الیکٹرک بس منصوبہ شرپسندوں کے نشانے پر، 49 انتظار گاہوں میں توڑ پھوڑ

0
rawalpindi-bus

راولپنڈی میں شہریوں کو جدید اور سستی سفری سہولت فراہم کرنے کے لیے شروع کیے گئے الیکٹرک بس منصوبے کو نامعلوم شرپسند عناصر نے نشانہ بنا لیا۔

شہربھرمیں قائم 49 انتظارگاہوں میں توڑ پھوڑ سےکروڑوں روپےمالیت کےسرکاری اثاثوں کو نقصان پہنچایا گیا،جبکہ میونسپل کارپوریشن نے واقعے کا نوٹس لیتےہوئے پولیس کو کارروائی کے لیے مراسلہ ارسال کردیا۔

راول روڈ،ٹیپوروڈ،لیاقت باغ،مری روڈ،اصغرمال،ڈبل روڈ،صادق آباد، پیرودہائی اورگنجمنڈی سمیت مختلف علاقوں میں قائم الیکٹرک بس اسٹاپس پرنصب موٹوز اورسائن ایجزکو رات کی تاریکی میں توڑ دیا گیا،ان انتظارگاہوں پرحکومت پنجاب کا لوگو اور وزیراعلیٰ پنجاب کی تصاویر بھی آویزاں تھیں۔

میونسپل آفیسرانفراسٹرکچررفاقت گوندل کےمطابق شہرمیں 80 الیکٹرک بس اسٹیشنز تعمیر کیےجانے تھے جن میں سے 70 نصب کیے جا چکے ہیں، انکا کہناتھا کہ ہر اسٹیشن کی لاگت تقریباً 9 لاکھ روپے ہے جبکہ مجموعی طور پر 4 کروڑ روپے سے زائد مالیت کے اثاثوں کو نقصان پہنچایا گیا۔

میونسپل کارپوریشن حکام کا کہنا ہے کہ سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی، جبکہ پولیس اور انتظامیہ مختلف پہلوؤں سے واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے