جون 17, 2026

رواں سال خریف کی فصل کے لئے سندھ کو 29 اور پنچاب کو 31 فیصد کم پانی ملنے کا امکان

crops

ارسا نے خطرے کی گھنٹی بجادی،ارسا نے رواں سال خریف کی فصل کے لئے سندھ کو 29 اور پنچاب کو 31 فیصد کم پانی ملنے کا خدشہ ظاہر کر دیا۔

انڈس ریورسسٹم اتھارٹی کی ٹیکنیکل کمیٹی اجلاس کےمنٹس جاری کردئیے گئے،ارسا نے 2026 میں پانی کی دستیابی سے متعلق سفارشات کو حتمی شکل دےدی۔

ارسا کےمطابق اکتوبر 2025 سےمارچ 2026کےدوران20.356ملین ایکڑفٹ پانی کی آمدریکارڈکی گئی،کوٹری کےنیچےپانی کااخراج 5.596ملین ایکڑفٹ جبکہ گزشتہ سال 0.470ملین ایکڑفٹ تھا،پانی کاصوبائی استعمال 20مارچ 2026 تک منصوبہ بندی سےکم رہا،آئندہ ارسا مشاورتی کمیٹی اجلاس سےقبل تمام متعلقہ فریقین کا مشترکہ اجلاس بلایا جائے۔