جون 18, 2026

فائیو جی کی مرحلہ وار کامیابی، ایپل کمپنی نے آئی فونز پر ‘پَیچ’ دے دیا

951141_89051171

ٹیلی کام سیکٹر کے مطابق آج فون 12 پرو میکس سے اوپر تمام ماڈلز پر فائیو جی کی سہولت موجود ہو گی۔

آئی او ایس اپ ڈیٹ کے بعد آئی فون صارفین زونگ اور جاز کی فائیو جی سروس استعمال کر سکیں گے۔

پاکستان میں فائیو جی ایکو سسٹم کی ترقی میں اہم پیش رفت سامنے آ گئی، فائیو جی فعال ہونے سے صارفین کو تیز انٹرنیٹ اور بہتر ڈیجیٹل تجربہ میسر ہوگا۔

آئی فون پر فائیو جی فعال ہونے سے سٹریمنگ، گیمنگ اور بزنس سروسز میں بہتری متوقع ہے۔