جون 17, 2026

ہم نے بھارت کو ایک ہفتے کی جنگ میں سبق سکھا دیا،صدرآصف زرداری

0
asif-zardari

صدر مملکت  آصف زرداری نے مورو میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے جتنے کام کئے،73کے آئین کے مطابق کئے،ہم ساتھ ملکراسٹیبلشمنٹ اور اپنے ہاتھ مضبوط کریں گے،ہم ساتھ ملکر ملک کو بھی مضبوط کریں گے۔

صدر مملکت نے کہا کہ ملک چلانا اصل مسئلہ ہے،بات ملک کی ہے،ذوالفقار بھٹو اور بینظیربھٹو نے ملک کیلئے شہادت قبول کی،پاکستان ہے تو ہم سب ہیں،ہم نے بھارت کو ایک ہفتے کی جنگ میں سبق سکھادیا،میرے گھر پر کوئی ڈرون نہیں چلا،ہم نےمودی کے گھر پر ڈرون چلائے،ہم نے بھارت کے صرف وہ جہاز گرائے جو ہمارے یہاں بمباری کر کے گئے،بھارت کے 40 جہاز پاکستان کے ریڈار پر تھے،لیکن گرائے نہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی آبادی بڑھ رہی ہے،خوراک کی کمی نہیں ہونی چاہیے،روس پیسے کم ہونے کی وجہ سے نہیں،خوراک ختم ہونے کی وجہ سے ٹوٹا،ہم نے پاکستان کو معاشی طور پر مضبوط بنانا ہے،میں نےگوادر پورٹ کا سوچا،گوادر پورٹ پاکستان بنائےگا،بلوچستان کو سدھاریں گے،پاکستان کو ایسا بنا کر جائیں گے کہ آئندہ نسلوں کو تکلیف نہ ہو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے